گوہاٹی،3؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے آسام میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے کاوعدہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، پارٹی نے اقتدار میں آنے پر کم سے کم انکم گارنٹی اسکیم ’نیائے‘ کے نفاذ کا اعلان کیاہے ، غریب اورمتوسط طبقے کے خاندانوں کو 120 یونٹ تک مفت بجلی دینے اور ہر خاندان سے کم از کم ایک شخص کی ملازمت کو یقینی بنانے کاوعدہ کیاہے۔اس سال مارچ، اپریل میں آسام میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے پیش نظر ریاستی کانگریس کے سربراہ رپن بورا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلانات کیے ہیں۔